دمشق (نیوز ڈیسک) شام میں امریکی حمایت یافتہ شامی فورسز نے دہشت گرد تنظیم ‘داعش’ کے قبضے سے آخری ٹھکانے کو خالی کرا کر مکمل کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
Syrian Democratic Forces declare total elimination of so-called caliphate and %100 territorial defeat of ISIS. On this unique day, we commemorate thousands of martyrs whose efforts made the victory possible. #SDFDefeatedISIS
— Mustafa Bali (@mustefabali) March 23, 2019
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق امریکا کی زیر قیادت شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے ترجمان مصطفیٰ بالی نے ٹوئٹ کیا کہ ’بغوز آزاد ہے اور داعش کے مقابلے میں عسکری کامیابی حاصل کرلی گئی‘۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ امریکی اتحادی فضائیہ کے حملے سارے دن جاری رہے اور پہاڑی پر قائم داعش کی آخری چوکی پر مارٹرز پھٹنے کی آوازیں بھی آتی رہی‘۔
ایس ڈی ایف کے ترجمان کینو گیبریل نے بتایا کہ بغوز کے قریب غاروں میں داعش کے حملہ آوار پناہ لیے ہوئے ہیں اور ان کے خلاف تاحال آپریشن جاری ہے‘۔
ایس ڈی ایف کے کمانڈر سیاکوبانی نے داعش کے خلاف عسکری کامیابی کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں داعش کے مقابلے میں عسکری کامیابی نصیب ہوگئی‘۔
اس سے قبل 13 مارچ کو شام میں اتحادی افواج کی بمباری اور کارروائیوں کے نتیجے میں داعش کے آخری ٹھکانے پر تقریباً 3ہزار شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔
2014 میں شام کے بڑے علاقے اور پڑوسی ملک عراق میں خلافت کا اعلان کرنے والی دہشت گرد تنظیم داعش اب مشرقی شام کے گاؤں بغوز میں ایک ٹینٹ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
شامی ڈیمو کریٹک فورسز کے ترجمان مصطفیٰ بالی نے کہا تھا کہ داعش کے متعدد اراکین نے ہمارے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور ان کی تعداد گزشتہ شام سے اب تک 3 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے قبضے سے اقلیتی یزیدی برادری کی تین خواتین اور 4 بچوں کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔
واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش شام اورعرق کے تہائی حصے پر قبضہ کیا اور لاکھوں شہریوں کو یرغمال بنائے رکھا۔