باجوڑ میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا نور محمد بھائی سمیت ہلاک، ایک شدید زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو کار سوار ہلاک ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ عنایت کلے بازار میں میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک کار پر فائرنگ کی جس سے دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت مولانا نور محمد اور انکے چھوٹے بھائی زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ قاری سراج شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقامی صحافی بلال یاسر کے مطابق مولانا نور محمد عنایت کلے بازار میں کارپٹ کا کاروبار کرتے تھے۔ تنظیمی تعلق جمعیت علمائے اسلام سے تھا مگر وہ سیاست میں زیادہ سرگرم نہیں تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں