لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد (ڈیلی اردو) لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ کیخلاف بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ام حسان نے تقریر میں کالعدم طالبان کو اسلام آباد میں حملے پر اکسایا۔

تفصیلات کے مطابق لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ کیخلاف بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ام حسان کے خلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ام حسان نے تقریر میں کالعدم طالبان کو اسلام آباد میں حملے پر اکسایا، انھوں نے تقریر میں حساس سیکیورٹی اداروں کو اسلام دشمن قرار دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ام حسان نے تقریر میں کہا سی ٹی ڈی سمیت اداروں کے خلاف خانہ جنگی کرنی ہے۔

یاد رہے ایک روز قبل اپنے محافظوں کی جانب سے پولیس ٹیم کے خلاف مزاحمت کرنے کے بعد مولانا عبدالعزیز کو گرفتاری سے بچا لیا تھا، جس کے بعد جامعہ حفصہ کی طالبات نے گرفتاری کی کوشش کے خلاف احتجاجاً لاٹھیاں اٹھاتے ہوئے سڑکیں بند کردیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں