پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکھ کمیونٹی پر دہشت گردوں کا دوسرا حملہ، ایک سکھ ہلاک، دوسرا زخمی

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے علاقہ یکہ توت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک سکھ شہری کو ہلاک کردیا۔ دو روز میں سکھ برادری پر یہ دوسرا حملہ ہے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے گلدرہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے سکھ مون موہن سنگھ ہلاک ہوگیا۔

پشاور پولیس کہنا ہے کہ گلدرہ کے رہائشی سکھ من موہن سنگھ رکشے میں گھر جارہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کرکے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پشاور کے علاقے رشید گڑھی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سکھ دکاندار ترلوک سنگھ زخمی ہوگیا تھا۔ جس کی ذمہ داعش خراسان نے قبول کی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں