بھارت: ریاست بنگال میں بم دھماکا، ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست بنگال میں بم دھماکے کے نتیجےمیں ایک شخص ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے مغربی صوبے بنگال کے دارالحکومت کلکتہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ا ور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکا تحصیل مرشد آباد کے ایک آموں کے باغ میں بم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی بعض تحصیلوں اور دیہی علاقوں میں ماہ جولائی کو متوقع مقامی انتخابات سے قبل صوبے میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حالیہ دو ہفتوں میں ہونے والے پُر تشدد واقعات میں 8 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں