بغداد (ڈیلی اردو) عراق کی جانب سے برطانیہ میں داعش کے حملے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
عراقی جنرل السعادی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عراق کے صحرائی علاقے میں آپریشن کیا گیا ہے جس میں داعش کے کئی دہشتگرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔
آپریشن کے دوران برآمد معلومات کے مطابق اگلا ہدف برطانیہ میں عوامی اجتماع تھا، اوریہ معلومات برطانوی حکام کو دیدی گئی ہیں۔
عراقی جنرل کے مطابق دہشتگرد سیل کے اراکین برطانوی شہری ہیں اور عراق میں موجود دہشتگرد برطانیہ میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہیں۔
جنرل السعادی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد برطانیہ، فرانس، بیلجیم اور جرمنی کو ہدف بنانے کی سازش کر رہے ہیں۔