9

جاپانی سمندر میں چین اور روس کی بحری مشقوں کا آغاز

بیجنگ (ڈیلی اردو) جاپانی سمندر میں چین اور روس کی بحری مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے، مشقوں کا مقصد چین اور روس کے درمیان فوجی شراکت کو مضبوط کرنا اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان عملی تعاون بڑھانا ہے۔

جاپان کے سمندر میں چین اور روس کی بحری مشقوں میں 10 بحری جہاز، 30 جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر، گائیڈڈ میزائل اور دیگر جنگی ساز و سامان کے ساتھ دونوں ملک شریک ہیں۔

دونوں عالمی طاقتوں کی ان مشقوں کا مقصد چین روس فوجی شراکت کو مضبوط کرنا اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان عملی تعاون بڑھانا ہے، مشقیں 8 روز تک جاری رہیں گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں