فرانس: پیرس میں عزاخانہ سکینہؑ کے زیرِاہتمام علمِ غازی عباسؑ برآمد

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے درالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میں عزا خانہ سکینہؑ کے زیرِ اہتمام علمِ غازیٔ عباسؑ علمدار برآمد کیا گیا۔

عزا خانہ سکینہؑ میں سینکڑوں عزاء داروں نے نوحہ خوانی اور ماتم کیا۔

عزاء داروں نے نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ کو غازی عباسؑ کی شہادت کا پرساء پیش کیا۔

بعد ازاں علامہ حامد رضا نے مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کربلا اور امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی دینِ اسلام کے لیے قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں