سبی (طاہرعلی سے) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ و جماعت الصالحین پاکستان کے بانی الحاج صاحبزادہ پیر خالد سلطانب القادری سروری نے کہا ہے کہ عوام اہل سنت کا بچہ بچہ ملک وقوم کی حفاظت خون کے آخری قطرے تک کرنے کو تیار ہے بھارت کا انجام سوا بربادی کے کچھ نہیں پاکستان ہمیشہ کے لئے قائم دوائم رہے گا پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو ناکام حصے میں آئے گی عوام اہل سنت کا بچہ بچہ پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے خانقاگاہوں کے خلاف ہونے والی سازشون کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں ہونے والی عظیم ایشان پاکستان زندہ باد قومی کنونشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اہل سنت سند ھ پیر سید سردار علی شاہ جیلانی ، امیر جماعت اہل سنت کراچی علامہ سید شاہ عبدالحق قادری ، ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت سند علامہ محمد اکرم سعید ی ،ڈاکٹر سید محمد اشرف الاشرافی ، ڈاکٹر علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، صاحبزادہ محمد حیات سلطان القادری ، صاحبزادہ تمیور سلطان القادری ذوالفقار سلطانی سمیت عوام اہل سنت مشائخ عظام کی بڑی تعداد موجود تھی قبل ازین جماعت اہل سنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری کی صدارت میں ہونے والی تیسری عظیم ایشان پاکستان زندہ باد قومی کنونشن خالقدنیا ہال کراچی میں حمد نعت سے شروع ہوئی عظیم ایشان پاکستان زندہ باد قومی کنونشن سے پیر محمد خالد سلطان القادری سرور ی ، پیر سید سردار علی شاہ جیلانی ،علامہ سید شاہ عبدالحق قادری ، علامہ محمد اکرم سعید ی ،ڈاکٹر سید محمد اشرف الاشرافی ، ڈاکٹر علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، صاحبزادہ محمد حیات سلطان القادری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنارس میں سنی کانفرنس ہوئی تو علماء اہل سنت مشائخ کا مشترکہ فیصلہ تھا کہ اگر قائداعظم اگر پاکستان کو بنانے سے ہٹ جائیں تو بھی ہم پاکستان حاصل کرکے رہیں گے مقررین نے کہا کہ پاکستان بنانے کا مقصد صرف باور کرانے کا نہیں تھا کہ پاکستان کا حصول اس وجہ سے نہیں تھا کہ ہم پاکستان کے قیام کے بعد لوٹ اور کھسوٹ کا بازار گرم کریں اہل سنت کو آج کیوں ضرورت پیش آئی پیغام پاکستان استحکام کانفرنس کرنے کی ٹھیک ہے ہم جانتے ہیں کی کرسی پر بیٹھنے اور اقتدار میں رہنے والے لوگ جو اس وقت اور سابقہ حکومت میں بیٹھنے والوں نے لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ جاری رکھا انہوں نے کہا کہ صرف اپنی جیبیں بھری مگر پھر بھی ہمیں فخر ہے کہ ہم آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں ہمیں پاکستان سے پیار ہے ہمیں اپنی آزادی سے پیار ہے سی لیے پاکستان کو جو بھی میلی آنکھ سے دیکھانے کی کوشش کرے گا عوام اہل سنت کا ایک ایک بچہ پاکستان کی حفاظت کے لئے باہر آئے گیا اور اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلی کانفرنس سالکوٹ کے شہرڈسکہ میں کی اس لئے ڈسکہ سے لے کر کشمیر تک دشمن نے ہمارے سے جنگ کرنے کی کوشش کی دشمن کا جہاز بھی کشمیر کے علاقہ میں گرا ہمیں نے بھارت کو بتا دیا کہ کہ اہل سنت کا ایک ایک بچہ پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑا ہے پاکستان میں 85فیصد اہل سنت ہے اور پاکستان کو بچانے کے لئے عوام اہل سنت تیار ہے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ تمہاری زندگی موت سے ختم ہوتی ہے ہماری زندگی موت سے شروع ہوتی ہیں کیونکہ ہماری زندگی تو شہادت کے بعد ہی شروع ہوتی ہیں اس لئے شہید کبھی مرا نہیں دوسری کانفرنس کوئٹہ میں گزشتہ دنوں میں ہوئی اسی لئے کہ کابل سے انڈیا را کے ایجنٹ و دہشت گرد وہاں سے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کرتے ہیں اور بلوچستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کرتے ہیں اور ان کی یہ ہی سازش تھی کی اگر جنگ ہوئی تو وہاں سے بلوچستان پر ہم دھاوار بول دیں گے اس لئے ہم نے کوئٹہ میں پیغام کانفرنس کرکے بھارت کو پیغام دیا کہ بلوچستان کے پہاڑوں میں بے غیرت نہیں غیرت مند لوگ آباد ہے اور پاکستان کی سلامتی کے لئے کٹ مرنے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ تیسری کانفرنس کراچی میں اس لیے کررہی ہیں کہ کراچی میں سمند ر لگتا ہے اور سمندروں کی حفاظت کرنے والے بھی اہل سنت ہے اور جس طرح بھارت کی آبددوز کو پاکستانی بحریہ نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا ہم پاک بحریہ کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اہل سنت کا پیغام لے کر آیاہوں جماعت اہل سنت پاکستان بھر میں فعال ہوچکی ہے مرکزی صوبوں تحصیلوں ڈویژنوں میں مستحکم ہوچکی ہے اور اس ماہ جماعت اہل سنت ورکرز کنویشن کررہے ہیں جماعت اہل سنت جاگ رہی ہے ایک زمانہ تھا کہ کسی نے کہا تھا کہ پاکستان کی پے بنانے نہیں دیں گے مگر ہمارے بزرگوں نے پاکستان کو بنا کر دم لیا اور آج جن لوگوں نے کہا تھا کہ پے نہیں بنانے دیں گے وہ حکومتوں میں بیٹھے ہیں اور جنہوں نے پاکستان بنایا ہے وہ ہم سائیڈ پر بیٹھے ہے مگر پاکستان کی حفاظت کرنا جانتے ہیں عملی طور پر اگر کسی نے پاکستان کے خلاف سازش کی تو ہم پاکستان کے لئے جان کی بازی بھی لگاڈالیں گے کیونکہ عوام اہل سنت ایک پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہے جماعت اہل سنت نے جب بھی کوئی احتجاج کیا تو ایک پھول بھی نہیں توڑ بلکہ پرامن ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں جماعت اہل سنت کے قائدین پر مشتمل گلدستہ موجود ہے جماعت اہل سنت غیر سیاسی جماعت ہیں اور انڈیا ختم ہوجائیں گا ہمیں کامیابی ھاصل ہوئی ہم افواج پاکستان کو یقین دلاتے ہیں کہ عوام اہل سنت پاکستانی فوج کے ساتھ ہیں حکومت سے ایپل کرتے ہیں بھارت کے خلاف جتنی بھی قرارداد پیش کی گئی ہم ان کی حمایت کرتے ہیں مرکزسے ہر صوبے گلی میں عوام اہل سنت آپ کے ساتھ ہیں اورسپورٹ میں اپنی حمایت کرتے ہیں انہوں نے جس طرح ہماری خانقاہوں کو غیر محفوظ کیا جارہا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں بعدازاں دردوسلام کے بعد ملک وقوم کی سلامتی خوشحالی کے لئے دعا کی گی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے
15