امریکا-آسٹریلیا جنگی مشقوں کے دوران ہیلی کاپٹر حادثہ، 4 فوجی ہلاک

برسبین (ڈیلی اردو/رائٹرز) آسٹریلیا میں جنگی مشقوں کے دوران جنگی ہیلی کاپٹر حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق واقعہ آسٹریلیا میں اس وقت پیش آیا جب امریکا-آسٹریلیا جنگی مشقیں جاری تھیں جبکہ حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر آسٹریلین ڈیفنس فورس سے تعلق تھا۔

حادثے کے بعد امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی مشترکہ مشقیں روک دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگی ہیلی کاپٹر ریاست کوئنز لینڈ کے دارالحکومت برسبین سے 890 کلومیٹر سے دور ایک ساحل کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

فوجی مشقوں کے ڈائریکٹر نےبتایا کہ مذکورہ حادثے کے بعد جنگی مشترکہ مشقیں روک دی گئی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں