18

علی مسجد خودکش حملہ، مرکزی سہولت کار 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے علی مسجد میں خودکش حملے کےمرکزی سہولت کار کو عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

علی مسجد خودکش حملے کے سہولت کا کو پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ابوذر پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے ملزم کو تفتیش کے لیے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ 25 جولائی کو جمرود غار اوبہ پل کے علاقے علی مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ مسجد کی عمارت منہدم ہوگئی تھی، اور دہشت گرد کا سہولت کار گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں