شام: رقہ میں داعش کا چوکیوں پر حملہ، 10 شامی فوجی ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو) شام کے صوبے رقہ میں داعش جنگجووٴں کے حملے میں 10 شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔

سیرین آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کے مطابق داعش جنگجووٴں نے شامی حکومت کے ٹھکانوں اور چوکیوں پر حملہ کیا۔

حملے میں داعش کے جنگجووٴں کی جانب سے شامی فوجی گاڑیوں اور دیگر املاک کو بھی آگ لگا دی گئی۔

واضح رہے کہ شام کا صوبہ رقہ داعش کا سابقہ مضبوط گڑھ رہ چکا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں