19

افغانستان: امریکی فضائی حملے میں خواتین، بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق

کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان کے صوبے قندوز میں امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں خواتین، بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 افغان اہلکار بھی شامل ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے قندوز میں امریکی فضائی حملے میں گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں خواتین، بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے، امریکی فوج کے ترجمان نے فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ طالبان کے ٹھکانوں پر کیا گیا ہے۔

سارجنٹ ڈیبرا رچرڈسن نے کہا کہ فضائی حملہ طالبان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، طالبان عام افراد کے گھروں میں پناہ لیے ہوئے تھے اور مبینہ طور پر خاندانوں نے انہیں پناہ دے رکھی تھی۔

کمانڈر ابراہیم کے مطابق فضائی حملے سے قبل 20 منٹ تک طالبان اور افغان امریکی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 12 سویلین اور 6 اہلکار جاں بحق ہوئے۔

سارجنٹ ڈیبرا رچرڈسن نے واضح کیا کہ امریکی فضائی حملے کے بعد دونوں طرف سے جاری فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فورسز کے بم افغان چوکیوں پر بھی گرے جس کے نتیجے میں 4 سے 8 افغان فورسز کے اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب افغان حکومت کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان کی گل تیپا ضلع میں طالبان اور امریکا افغان ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپوں میں چار افغان اہلکار دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے فضائی حملے کو امریکا کی جوابی کارروائی قرار دیا جارہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں