لندن (ڈیلی اردو) برطانوی کی انسداد دہشتگردی افسران نے بلغاریہ کے تین شہریوں کو روس کیلئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بلغاریہ کے تین شہریوں کو روس کی سیکیورٹی سروسز کیلئے کام کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ گرفتاری فروری میں کی گئی تھی، دو مرد اور ایک خاتون ملزمہ کو شناختی دستاویزات سے متعلق جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان برسوں سے برطانیہ میں مقیم تھے۔
لندن میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی کہ انسداد دہشتگردی افسران نے ملزمان کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے برطانیہ، بلغاریہ، فرانس، اٹلی، اسپین، کروشیا، سلووینیا، یونان اور چیک ریپبلک کے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئی تھیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں 45 سالہ اورلن، 42 سالہ بیسر اور 31 سالہ کترینہ شامل ہیں، تینوں کا عدالتی ٹرائل اگلے برس جنوری میں شروع ہوگا۔
تینوں کو جولائی میں لندن کی اولڈ بیلی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا اور ریمانڈ پر متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
پچھلے سال برطانیہ کی داخلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے کہا تھا کہ روس کے 400 مشتبہ جاسوسوں کو یورپ سے نکالا جاچکا ہے۔