لورالائی (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے پر خاتون سمیت چار خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لورالائی میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ناصرآباد میں مکان پر چھاپہ مارا، تو مکان میں موجود دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جواب میں سیکیورٹی فورسز نے بھی فائرنگ کی۔
جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، سیکیورٹی فورسز کی بہترین حکمت عملی کے باعث خودکش بمباروں کو فرار ہونے کا راستہ نہ مل سکا تو خاتون سمیت تین خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
اے ایس پی لورالائی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ دھماکے سے ساتھ والے مکان کی دیوار گرنے سے مزید چار افراد زخمی بھی ہوئے۔