لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے صوبائی حکومت لاہور کے علاقے ملت پارک میں مدرسے کے دو قاریوں کے تشدد سے زخمی ہونے والا لڑکا گنگا رام ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق 13 سالہ انس کو چھٹی کرنے پر مدنی مسجد نیشنل بنک کالونی پکی ٹھٹھی کے اندر مدرسہ تدریس القرآن کے قاری شعیب اور قاری عبدالودود نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، مدرسے سے چھٹی کرنے پر قاری شعیب اور قاری عبدالودود نے بچے پر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔
پولیس کے مطابق انس 3 روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا جبکہ ملزم قاری شعیب کو گرفتار کر لیا گیا۔ اور قاری عبدالودود فرار ہوگیا ہے۔