ڈیرہ اسماعیل خان سے سابق ہندو اقلیتی ممبر اغوا

ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی شموزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے رات کے وقت سابق ہندو اقلیتی تحصیل ممبر کو گھر سے اغواء کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب علاقہ کڑی شموزئی میں سابق تحصیل اقلیتی ممبر ویربھان ولد پنو رام کو گھر سے اغواء کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 7 موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے رات ڈھائی بجے کے قریب گھر سے زبردستی اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لیکر اس واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں