24

افغانستان: وردک میں افغان بیس پر طالبان کا حملہ، 12 اہلکار جاں بحق

کابل+ میدن وردک (ڈیلی اردو/ ویب ڈیسک) افغان صوبہ میدن وردک میں واقع افغان فورسز کی بیس پر طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 12 افغان سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 30 سے زائد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ترجمان میدن وردک کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے بیس پر دھماکہ کیا گیا ہے۔

س سے قبل افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارد جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ حملہ کابل وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے ہوا جس میں افغان پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میدن وردک بیس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں