استنبول (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوغان نے گولان کی چوٹیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں سے متعلق بیانات (اور اب حکم نامے پر دست خط ) دراصل ان کی طرف سے اسرائیل میں 9 اپریل کو پارلیمانی انتخابات کے انعقاد سے قبل وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے لیے تحفہ ہیں۔ان انتخابات میں نیتن یاہو کا اپنی حریف جماعتوں سے سخت مقابلہ ہے۔