ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ

ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 8 سے 9 دہشت گردوں نے تھانہ کلاچی پر حملہ کر دیا، جس کے بعد دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری دہشت گردوں کی تعاقب میں کلاچی کی طرف روانہ کردی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلہ میں کالعدم تنظیم کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں