غذر (ڈیلی اردو) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسماعیلی شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والےسکول ٹیچر ہلاک ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ غذر کے علاقے بتھریت میں پیش آیا جہاں دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سکول ٹیچرنیت امین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
قاتل سکول ٹیچر کی موٹر سائیکل بھی لے کر فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
لواحقین اور علاقہ مکینوں نے لاش کو لیکر گوپس میں دھرنا دیا جبکہ احتجاجی دھرنے کے باعث گوپس یاسین سے گلگت جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔