کیبتز حملے میں بچوں کے سر قلم کیے گئے، اسرائیلی فوج

تل ابیب (ڈیلی اردو/بی بی سی) جوناتھن کونریکس کا کہنا ہے کہ حماس کے عسکریت پسندوں نے اپنے حملوں کے دوران بچوں کے سر قلم کیے تھے۔

کونریکس کا کہنا ہے کہ کیبتز بیری میں قتل عام کے بعد کا دورہ کرنے والے ایک اہلکار نے بچوں کی لاشیں دیکھی تھیں اور اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کی موت کیسے ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہمیں اس رپورٹ کو سمجھنے اور اس کی تصدیق کرنے میں کچھ وقت لگا اور یہ یقین کرنا مشکل تھا کہ حماس بھی اس طرح کی وحشیانہ کارروائی کر سکتی ہے۔‘

انھوں نے کہا ’میرے خیال میں اب ہم نسبتا اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ حماس نے یہی کیا۔۔۔ ہر طرف لاشیں بکھری ہوئی تھیں، مسخ شدہ تھیں۔‘

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں