اسرائیل کا دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر حملہ

تل ابیب + دمشق (ڈیلی اردو/بی بی سی/سانا) شام کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے دارالحکومت دمشق اور حلب دو اہم شہروں کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے سانا نے خبر دی ہے کہ ’میزائل حملے‘ کی وجہ سے ہوائی اڈوں کے رن وے کو نقصان پہنچا ہے اور انھیں بند کر دیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’حملوں کے جواب میں شامی فضائی دفاع آپریشن کا آغاز کیا گیا۔‘

جنگی حالات پر نظر رکھنے والی برطانوی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (ایس او ایچ آر) نے حلب میں متعدد دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

بی بی سی آزادانہ طور پر ان حملوں کی تصدیق نہیں کر سکا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فضائی حملے ایرانی وزیر خارجہ کے شام کے دورے سے ایک روز قبل کیے گئے ہیں۔

دونوں اسرائیل کے مخالف ملک ہیں اور ایران طویل عرصے سے حماس کی حمایت کرتا چلا آرہا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے اکثر شام میں ایران اور لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی جاتی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں