کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبہ بغلان کے مرکزی شہر پلخمری کے مسجد و امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران مبینہ خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان کی شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ایک خودکش دھماکہ کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کے خدشہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔سکیورٹی حکام دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں، ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔