16

ترکی ائیر پورٹ پر حملہ، دو افراد زخمی

کیسری (قدرت روزنامہ) ترکی کے شہر کیسری کے ائیرپورٹ پر فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ترک ذرائع اطلاغ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر کیسری کے ائیرپورٹ پر مبینہ طور پر حملہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ائیرپورٹ پر فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ فائرنگ کے باعث 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز ائیرپورٹ پہنچ چکی ہیں۔

جبکہ ائیرپورٹ کو سیکورٹی فورسز مکمل طور پر گھیرے میں لے چکی ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ 2016 میں ترکی کے شہر استنبول کے اتا ترک ائیر پورٹ پر حملہ ہوا تھا، حملہ آوروں کا تعلق روس ،ازبکستان اور کرغزستان سے تھا، ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے اتاترک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر داعش کے تین غیرملکی خودکش بمباروں نے بندوق اور بم حملے سے کیے تھے ، ان تینوں کا تعلق روس ، ازبکستان اور کرغزستان سے تھا۔یورپ کے اس تیسرے مصروف ائیر پورٹ کے باہر ان حملہ آوروں نے پہلے فائرنگ کی ,پھر ان میں سے دو ٹرمینل کی عمارت میں گھس گئے تھے اور انہوں نے وہاں خود کو دھماکوں سے اڑا دیا تھا۔تیسرے بمبار نے داخلی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑایا تھا۔ایک ترک عہدے دار نے ان تینوں حملہ آوروں کی قومیت کی تصدیق کی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے میڈیا پر ایک تصویر دکھائی گئی جس میں تین آدمیوں کو دیکھا گیا جو حملے سے کچھ دیر قبل کی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں