شمالی غزہ میں فلسطینی قافلے پر فضائی حملے میں بچوں سمیت 70 افراد ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) جمعے کی شام پہلی مرتبہ جنوبی غزہ کی جانب جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد جائے وقوعہ پر قتل عام کی ویڈیوز منظر عام پر آئیں۔

بی بی سی نے تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ صلاح الدین اسٹریٹ پر ہوا۔ یہ شمالی غزہ سے جنوب کی طرف انخلا کے دیے جانے والے انھیں دو راستوں میں سے ایک ہے۔

یہ سڑک کل سارا دن ٹریفک سے بھری رہی کیونکہ اسرائیلی کی جانب سے علاقے سے نکل جانے کی انتباہ کے بعد شمال میں مقیم غزہ کے باشندے اسی روٹ کا استعمال کرتے رہے۔

فوٹیج میں کم از کم 12 لاشیں دکھائی دے رہی ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں جن میں سے کچھ کی عمریں دو سے پانچ سال کے قریب دیکھائی دے رہی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر 70 افراد ہلاک ہوئے، فلسطین کی جانب سے اس حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات کر رہی ہے لیکن ان کے دشمن (حماس) شہریوں کو شمال سے باہر جانے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں