غزہ (ڈیلی اردو) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم مشرقی بحیرہ روم میں تعینات کر دیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق تھاڈ میزائل سسٹم ایران سے خطرے کی وجہ سے تعینات کیا گیا ہے، تھاڈ میزائل سسٹم مشرق وسطیٰ میں مختصر اور درمیانے درجے کے بیلسٹک میزائلوں کیخلاف اسرائیل کا دفاع کرے گا، گزشتہ روز امریکی وزیر دفاع نے تھاڈ میزائل سسٹم تعیناتی کا عندیہ دیا تھا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور کینیڈا نے بھی اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب امریکا نے اسرائیل کی کارروائیوں کو حق دفاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیلیوں کی حفاظت کیلئے اسرائیل کو درکار تمام ضروریات کو یقینی بنائیں گے، اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے بھی رابطہ کیا اور تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔
Israel has the right to defend itself. We must make sure they have what they need to protect their people today and always.
At the same time, Prime Minister Netanyahu and I have discussed how Israel must operate by the laws of war. That means protecting civilians in combat as…— President Biden (@POTUS) October 22, 2023
امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم سے جنگی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے پر بات کی اور انہیں کہا ہے کہ جنگ میں شہریوں کی جانوں کا زیادہ سے زیادہ تحفظ یقینی بنایا جائے، امن سے جینے کی خواہش رکھنے والے معصوم فلسطینیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے، اسی وجہ سے غزہ کے فلسطینیوں کیلئے انسانی امداد کی فراہمی کا معاہدہ کیا۔