اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہو رہا ہے، جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہیں۔
ترجمان وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس جاری ہے جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل بھی موجود ہیں۔
اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ قانون فروغ نسیم، وزیرِ تعلیم شفقت محمود، وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور دیگر حکام بھی شریک ہیں۔
وزیرِ اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی سلامتی کی صورتِ حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں: وزیر اعظم عمران خانیہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں: وزیر اعظم عمران خان
واضح رہے کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے سلامتی امور سے متعلق بہت واضح مؤقف اختیار کیا، کہا نئے پاکستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس لیے پاکستان کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پاکستان کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں، تنظیم کے مدرسے اور فنڈنگ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔