امریکہ کے شام میں ایرانی اڈوں پر فضائی حملے

واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے شام اور عراق میں اپنے ہی فوجی اہلکاروں کے خلاف حالیہ حملوں کے بعد جنوب مشرقی شام میں دو ایرانی اڈوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ یہ حملے ’ایران کے پاسداران انقلاب گارڈ کور اور ایران سے منسلک گروپوں کے زیر استعمال مقامات پر کیے گئے ہیں۔‘

ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’حملے بالترتیب ابو کمال اور مایادین شہروں کے قریب ایک تربیتی مرکز اور ایک گھر پر کیے گئے ہیں۔‘

ان کا بیان میں کہنا تھا کہ ’امریکی صدر کے لیے امریکی اہلکاروں کی حفاظت سے زیادہ کوئی ترجیح نہیں ہے، اور انھوں نے آج کی کارروائی کی ہدایت یہ واضح کرنے کے لیے دی کہ امریکہ اپنے اہلکاروں اور اپنے مفادات کا دفاع کرے گا۔‘

بدھ کے روز، امریکہ نے مشرقی شام کے علاقے میسولون میں کچھ مقامات پر یہ دعویٰ کرتے ہوئے حملے کیے تھے کہ یہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈ اور اس سے وابستہ تنظیموں کے زیر استعمال ہتھیاروں کے اڈے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں