کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا رحیم اللہ طارق ہلاک ہوگئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1723744234602467804?t=jrWA0lJCVYmH9ujUo7GAQA&s=19
فائرنگ کا واقعہ اورنگی پاکستان بازار کے علاقے میں شادی ہال کے باہر پیش آیا۔
ریسکیو ورکرز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 35 سالہ شخص مولانا رحیم اللہ ہلاک ہوا۔
ابتدائی طور پر پولیس نے بتایا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ لگتا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو دو سے تین گولیاں مختلف حصوں پر ماری گئی ہیں۔ مولانا رحیم اللہ طارق کا تعلق بریلوی مسلک سے تھا۔
عباسی شہید ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں مقتول رحیم اللہ کے سسر کا کہنا تھا کہ رحیم اللہ علاقے کی مسجد کے موذن تھے، فائرنگ کے واقعے کے وقت وہ نعت خوانی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ مقتول کا 6 ماہ کا بیٹا ہے، اور اس کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔