امریکا: نیویارک میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی) امریکی ریاست نیویارک کے شہر البانی میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے 28 سال کے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم نے فائرنگ سے پہلے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا تھا، ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ وہ مقامی شہری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

گورنر نیو یارک نے راہب سے رابطہ کرکے یہودی کمیونٹی کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ یہودی آج سے جشن چراغاں کی تقریبات میں مصروف ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں