میکسیکو سٹی (ڈیلی اردو/اے ایف پی) میکسیکو کی وسطی ریاست گواناجواٹو میں ایک تقریب پر ہونے والے حملے میں 12 افراد مارے گئے۔
At least 12 people were killed and another dozen wounded in an attack on Sunday on a pre-Christmas party in central Mexico.
The attack occurred at a hacienda, or ranch, that can be rented out for festivities in Salvatierra, authorities sayhttps://t.co/tsSNjZn8RS pic.twitter.com/UcoYZznG3y
— AFP News Agency (@AFP) December 18, 2023
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ”اے ایف پی“ کے مطابق ایک مسلح گروپ نے کرسمس سے پہلے منعقد ہونے والی ایک روایتی پارٹی میں شرکت کرنے والوں پر فائرنگ کردی۔
اس حوالے سے میکسیکو کے اٹارنی جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ حملوں میں 12 افراد مارے گئے ہیں، تاہم حکام نے مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔
نیوز ایجنسی کے مطابق ریاست گواناجواٹو بڑی فیکٹریوں کی وجہ سے میکسیکو میں مشہور ہے لیکن حالیہ برسوں میں وہاں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔