ہنگو: پشاور سے پاراچنار جانے والی مسافر کوچ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 5 شدید زخمی

ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں نامعلوم دہشت گردوں نے پشاور سے پاراچنار جانے والی مسافر گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو میں مسافر گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 شدید افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم توقیر اور عدنان نامی مسافر دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ مسافر کوچ پشاور سے پاراچنار جا رہی تھی کہ تھانہ سٹی کی حدود میں مین جرنیلی روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ کردی، واقعے میں 7 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈی پی او نثار احمد خان نے زخمیوں کی عیادت کی اور وقوعہ کا بھی دورہ کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 5 شدید زخمیوں کو کوہاٹ اور پشاور منتقل کردیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے پچھلے کئی مہینوں سے پاراچنار کے شیعہ طوری قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کو پشاور تا پاراچنار روڈ میں مختلف مقامات پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں