واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے کارروائی کرتے ہوئے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں فائر کیے گئے دو اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کو مار گرایا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے کہا کہ ہم نے ہفتے کے روز یمن سے فائر کیے گئے دو اینٹی شپ بیلسٹک میزائلوں کو مار گرایا، یہ میزائل ایران کی حمایت یافتہ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے سے داغے گئے تھے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ایکس پر جاری کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ 19 نومبر کے بعد سے بین الاقوامی جہاز رانی پر حوثیوں کا 23 واں غیر قانونی حملہ ہے۔
USS GRAVELY shoots down two anti-ship ballistic missiles while responding to Houthi attack on merchant vessel.
Today at approximately 8:30 p.m. (Sanaa time), the container ship MAERSK HANGZHOU reported that they were struck by a missile while transiting the Southern Red Sea. The… pic.twitter.com/nUgifhkdC8
— U.S. Central Command (@CENTCOM) December 31, 2023
پوسٹ میں کہا گیا کہ سنگاپور کے جھنڈے والے اور ڈنمارک کی ملکیت والے جہاز نے رات 8 بجے بجکر 30 منٹ پر بحیرہ احمر سے گزرتے ہوئے ایک میزائل سے ٹکرانے کی اطلاع دی تھی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں کسے کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ امریکا اور دیگر کئی ممالک نے بحیرہ احمر کے حملوں کا جواب دینے کے لیے میری ٹائم ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔