24

سانحہ اے پی ایس کے زخمی طالب علم احمد نواز کو ’پرائیڈ آف بریٹن‘ ایوارڈ سے نوازا گیا

لندن (نیوز ڈیسک) آرمی پبلک اسکول سانحے میں بچ جانے والے طالب علموں میں سے ایک احمد نواز کو ’پرائیڈ آف بریٹن‘ ایوارڈ سے نواز گیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس اعزاز کو حاصل کرنے پر بے حد خوش ہیں۔

18 سالہ احمد نے پیغام میں اپنے اس سفر کے دوران لوگوں کی بے پناہ محبت اور سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ معاشرے کے دیگر نوجوانوں کو بھی انسپائر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ طالبان کے حملے کے وقت احمد صرف 14 سال کے تھے اور سانحے کے دوران خود کو مردہ ظاہر کرکے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے تھے۔

اس سانحے میں ان کے بھائی اور کلاس کے دیگر طالب علم شہید ہوگئے تھے۔ احمد بھی واقعے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں بعد میں علاج کے لیے برطانیہ منتقل کیا گیا تھا۔

آرمی پبلک اسکول سانحے میں 130 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوگئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں