کرائسٹ چرچ (ڈیلی اردو) وزیراعظم نیوزی لینڈ کو تقریرکا اختتام اسلام علیکم کے الفاظ سے کرنے پرتقریب کے شرکا نے کھڑے ہوکرخراج تحسین پیش کیا۔
جمعہ کو کرائسٹ چرچ مساجد میں فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم، جاں بحق افراد کے لواحقین اور پچاس سے زائد ممالک کے رہنما بھی شریک ہوئے۔
وزیراعظم نیوزی لینڈ کو تقریر کا اختتام اسلام علیکم کے الفاظ سے کرنے پرتقریب کے شرکا نے کھڑے ہوکرخراج تحسین پیش کیااس سے قبل میئرکرائسٹ چرچ نے کہا کہ مساجد پر حملہ ہمیں تقسیم کرنے کی سازش ہے۔
نیوزی لینڈ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ تشدد اور نفرت کیلئے یہاں کوئی جگہ نہیں، ہمیں دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ 15 مارچ کو 2 مساجد پر حملے میں 50 نمازی شہیداور40زخمی ہوئے تھے۔