شارجہ (ڈیلی اردو) دبئی میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان کے قائم مقام کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
عابد علی نے 111 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے ڈیبیو میچ میں 100 رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بننے کا اعزاز حاصل کیا اور پاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔