کویت سٹی (ڈیلی اردو) کویت میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام ہوگئی، دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کویتی حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا شیعہ مسلک کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانےکا منصوبہ تھا، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے عبادت گاہوں کو حملوں سے بچا لیا ہے۔
Kuwait foils plot to attack Shi'ite places of worship -state news agency https://t.co/sCazlO4tMB
— Dr Ruth Delaforce (@Dr_R_D) January 25, 2024
کویتی خبر رساں ایجنسی کونا کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے تینوں ملزمان کا تعلق دہشت گرد تنظیم “داعش” سے ہے اور عرب ممالک کی شہریت رکھنے والے یہ تینوں ملزم کویت میں کام کرتے ہیں۔
Kuwait police foil terror attack on place of worship https://t.co/0ERJMv20NH@Moi_kuw#KUNA #KUWAIT pic.twitter.com/HngjaO54j7
— Kuwait News Agency – English Feed (@kuna_en) January 25, 2024
حکام کا مزید کہنا تھا کہ تمام افراد کوقانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔