صومالیہ: الشباب کا فوجی اڈے پر حملہ، 4 اماراتی اور ایک بحرینی فوجی ہلاک

موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں شدت پسندوں کے فوجی اڈے پر حملے میں 4 اماراتی اور ایک بحرینی فوجی ہلاک ہوگئے۔

صومالی حکام کے مطابق اماراتی اور بحرینی فوجی صومالی فوجیوں کے تربیتی مشن پر تھے۔ اماراتی فوجیوں کی لاشیں متحدہ عرب امارات پہنچا دی گئی ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم القائدہ سے تعلق رکھنے والی الشباب نے قبول کی ہے۔ صومالی صدر حسن شیخ نے متحدہ عرب امارات سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثنا پاکستان نے صومالیہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور فوجی جوانوں کی ہلاکت پر متحدہ عرب امارات اور بحرین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں