حساس اداروں کی کراچی کےپرل کانٹینینٹل ہوٹل میں کارروائی، اہم غیرملکی پکڑا گیا، سنسنی خیز انکشافات

کراچی/ اسلام آباد (ڈیلی اردو ) حساس اداروں کا سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں اہم کارروائی، کارروائی غیر ملکی کے مشکوک سرگرمیاں پر کی گئی ہے۔ کارروائی کراچی کے فائیو اسٹار پرل کانٹینینٹل ہوٹل (پی سی ) میں کی گئی، ملزم فرار، سفارت خانے میں پناہ حاصل کرلی جبکہ بی سی کے جنرل مینجر جیفر اسکراڈسس مین کے کمرے کو سیل کردیا گیا۔ جی ایم سے تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے گزشتہ روز رات گئے ہوٹل انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہوٹل کے جنرل مینجر جیفر اسکراڈسس مین کے قریبی دوست جیفری اسکاٹ کے کمرے میں کارروائی کی۔ کارروائی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خفیہ اطلاعات پر کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب کارروائی کے دوران پی سی ہوٹل کراچی کی 9 ویں منزل پر جنرل منیجر کے کمرے میں کاروائی کی گئی۔

حساس اداروں نے کمرے سے جعلی نمبر پلیٹوں سمیت متعدد سامان ضبط کرکے کمرہ سیل کردیاگیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جیفری اسکاٹ پر غیر ملکی ایجنٹ ہونے کا الزام ہے۔ وہ کور ایجنٹ کے طور پر کام کررہے تھے جبکہ پی سی ہوٹل کی انتظامیہ سے بطور منیجر 14 ہزار امریکن ڈالر تنخواہ لے رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیفری اسکاٹ فائیو اسٹار ہوٹل کا کمرہ چھوڑ دیا تھا اور وہ ایک سفارتخانے میں مقیم ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جیفری اسکاٹ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ذرائع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ جیفری اسکاٹ کو سندھ پولیس کے اعلی افسران کی پشت پناہی حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی جیفری اسکاٹ این او سی کے بغیر سندھ بھر کے دورے کرتا رہا ہے۔ اور پولیس کی سرپرستی کی وجہ سے اہم اور حساس مقامات پر دیکھا گیا تھا۔ حساس اداروں نے پولیس کے اعلی سطحی افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی۔ مزید اہم انکشافات متوقع ہیں

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں