کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق چاروں افراد موٹر سائیکلوں پر سفر کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی ۔ جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے ) سے ہے۔
لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔