خیبر: جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیش امام ہلاک

جمرود (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے پکہ تاڑہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پیش امام ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ باڑہ برقمرخیل کے علاقہ پکہ تاڑہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مقامی مسجد کے امام نور زمین آفریدی کو ہلاک کردیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے.

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں