23

تیسری شادی بھی ختم: ناطے ٹوٹ گئے، عمران خان اور بشریٰ بی بی میں علیحدگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ریحام خان کیساتھ دوسری شادی کی جو جلد ہی ختم ہو گئی جس کے بعد بشریٰ بی بی سے ان کی تیسری شادی ہوئی لیکن اب یہ دعویٰ بھی سامنے آ گیا ہے کہ ان دونوں کے تعلقات میں خراب ہو گئے تھے اور کام تمام ہونے تک بات پہنچ گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ بنی گالہ میں ایک مرتبہ پھر پھڈا پڑا گیا اور وہاں کام تمام ہونے والا تھا لیکن پھر کچھ لوگ بیچ میں پڑے اور معاملے کو ٹھنڈا کیا۔ اس کیساتھ ہی نجم سیٹھی نے پروگرام کے میزبان سے پوچھا کہ میری بات سمجھ رہے ہیں ناں؟ جس پر میزبان نے کہا کہ میں آپ کا اشارہ سمجھ رہا ہوں۔ اس پر نجم سیٹھی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اسے اشارہ ہی رہنے دیں۔

معروف صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی نے اپنی بات مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ معاملہ ٹھنڈا ہونے کے بعد پھر مسئلہ بن گیا اور وہ ایک مرتبہ پھر پھٹ پڑے ۔ انہوں نے پھر میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے تو نئی شادی کی ہے اور پتہ ہے کہ کتنا مشکل ہوتا ہے گھر بسانا۔ اپنے ساتھی کیساتھ پیار اور امن کیساتھ رہنا ، اس کیساتھ ہی گھر اور بچوں کی خوشحالی بھی ہوتی ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو کیا مسائل بن سکتے ہیں، کیا پھڈے بن سکتے ہیں۔

معروف صحافی نجم سیٹھی نے کہا کہ میں جاتے جاتے یہ کہہ دوں کہ یہ خبر عمران خان کی سابق بیگمات ریحام خان اور جمائمہ خان تک پہنچا دیں، وہ بڑی خوش ہوں گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں