بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حافظ اللہ نور ہلاک

بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ کینٹ کی حدود پیپل بازار میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حافظ اللہ نور کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں