کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے افغان طالبان کے سینئر مشیر کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے رات گئے نواں کلی کے علاقے میں شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان اخوندزادہ کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ مولوی محمد عمر جان اخوندزادہ کے ہلاکت کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قتل کی تصدیق کردی۔ ترجمان نے ہلاکت کی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ علما کا قتل افسوس ناک ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردی مقتول مسجد کا پیش امام بتایا جاتا نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔
دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص افغان طالبان کے سینئر مشیر مولوی محمد عمر جان اخوندزادہ ہے۔
یک فرد نزدیک به ملا هبتالله در مرکز ایالت بلوچستان پاکستان به قتل رسیدhttps://t.co/nbdiLNUYOn pic.twitter.com/7VvcEktbh9
— Hasht e Subh Daily (@HashteSubhDaily) April 19, 2024
افغان میڈیا کے مطابق محمد عمر جان اخوندزادہ افغان صوبے قندھار میں طالبان جہادی اسکول کا سربراہ اور ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کے قریبی ساتھی تھا۔