پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔
جاپانی حکومت نے اس حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے، جاپانی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ شمالی کوریا نے ایسا میزائل فائر کیا ہے جو بظاہر ایک بیلسٹک میزائل تھا۔
جاپان کی جانب سے کہا گیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا۔ پروجیکٹائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر سمندرمیں گرا ہے۔