مظفر آباد (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کی نیزہ پیر سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ،شہری شہید
بھارتی فوج نے آج صبح کنٹرول لائن پر نیزہ پیر سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہوگیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ضلع حویلی کے گاؤں اکھوریاں کے ستر سالہ غلام محمد شہید ہوگئے۔
پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔