پاکستانی نوجوان شکیل خان کو امریکہ میں قتل کردیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) امریکہ میں مقیم خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے تحصیل کبل سے تعلق رکھنے والے شکیل خان کو نیویارک میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شکیل خان بنگہیمٹن نیویارک میں واقع اپنے فوڈ سٹور میں موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مقتول نے سوگوران میں ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔

جبکہ سوات سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کا بھتیجا شکیل خان کو نیویارک سٹی میں اپنے ریسٹورنٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

مقتول کی لاش نیویارک پولیس نے سرد خانے منتقل کر دی ہے، قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شکیل خان اپنے دو بھائیوں کے ہمراہ دس سال پہلے اس وقت امریکہ منتقل ہوئے تھے جب سوات کے کشیدہ حالات کے دوران ان کے والد اور بھائی کو دہشت گردوں نے بے دردی سے شہید کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں