یمنی حوثیوں کا امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

عدن (ڈیلی اردو) یمن کے حوثی گروپ نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس حوالے سے عدن سے خبر ایجنسی کے مطابق حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یمن کے صوبے صعدہ کی فضائی حدود میں امریکی ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا۔

حوثی گروپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ڈرون طیارہ جمعرات کی شب یمن کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

حوثی گروپ نے کہا کہ آئندہ بھی امریکی اور برطانوی دشمنوں کے طیاروں کا یہی حال ہوگا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں