لندن میں تلوار سے حملہ، دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی

لندن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/رائٹرز) لندن کی پولیس نے بتایا ہے کہ مشرقی لندن میں ایک حملہ آور نے عوامی مقام پر لوگوں کو نشانہ بنایا۔ منگل کے دن ہوئے اس حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہپستال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

لندن کی پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا اور ضروری تفتیشی عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں صرف یہی شخص ملوث تھا، اس لیے عوام کو کسی اور حملے سے اب مزید خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق اس حملے کو دہشت گردانہ کارروائی کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حملہ آور نے پہلے اپنی کار ایک بلڈنگ سے ٹکرائی اور پھر گاڑی سے اتر کر لوگوں پر تلوار سے حملہ آور ہو گیا۔

ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر ایڈے ایڈیلکان نے میڈٰیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک خوفناک واقعہ ہے۔ اس خاتون اہلکار نے کہا کہ بے شک عوام اس بارے میں حقائق جاننا چاہتے ہیں اور جیسے ہی ہمیں معلومات موصول ہوں گے، انہیں عوام تک پہنچا دیا جائے گا۔

لندن کی پولیس نے بتایا ہے کہ مشرقی لندن میں ایک حملہ آور نے عوامی مقام پر لوگوں کو نشانہ بنایا۔ منگل کے دن ہوئے اس حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہپستال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

لندن کی پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا اور ضروری تفتیشی عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں صرف یہی شخص ملوث تھا، اس لیے عوام کو کسی اور حملے سے اب مزید خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق اس حملے کو دہشت گردانہ کارروائی کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حملہ آور نے پہلے اپنی کار ایک بلڈنگ سے ٹکرائی اور پھر گاڑی سے اتر کر لوگوں پر تلوار سے حملہ آور ہو گیا۔

ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر ایڈے ایڈیلکان نے میڈٰیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک خوفناک واقعہ ہے۔ اس خاتون اہلکار نے کہا کہ بے شک عوام اس بارے میں حقائق جاننا چاہتے ہیں اور جیسے ہی ہمیں معلومات موصول ہوں گے، انہیں عوام تک پہنچا دیا جائے گا۔

انہوں نے البتہ یہ واضح کیا کہ پولیس کو کسی دوسرے مشتبہ شخص کی تلاش نہیں ہے اور خطرے کا وقت گزر چکا ہے۔

پولیس کا فوری اور بہادرانہ ایکشن

لندن کے مقامی سیاستدانوں نے پولیس کے فوری اور بہادرانہ ردعمل کی ستائش کی ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹرو پولیٹین پولیس کے اہلکاروں نے اپنی جان خطرے میں ڈٰال کر شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے بھی پولیس کے فوری ایکشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پولیس کمیشنر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جب تک اس حملے سے متعلق حقائق سامنے نہیں آ جاتے ہیں، کسی قسم کے شکوک میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حملے سے متعلق کسی بھی قسم کی فوٹیج کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کیا جائے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں